• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال نومولود کیلئے خطرناک

لندن ( نیوز ڈیسک) دوران حمل درد کی صورت میں پیراسیٹامول کا استعمال سب سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتاتھا لیکن برسٹل یونیورسٹی کی تازہ ترین ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے نولود میں اے ڈی ایچ ڈی کاخطرہ یعنی بیہیوریل نقائض کاخدشہ ہوتا ہے۔

برسٹل یونیورسٹی کے ریسرچرز کی تحقیقی رپورٹ دیتے ہوئے ڈیلی مرر نے خبر دی ہے کہ جو خواتین دوران حمل پیراسیٹامول لیتی ہیں ان کے بچوں میں یہ نقائص پیدا ہوسکتے ہیں.

ریسرچرز نے یہ رپورٹ برسٹل کے 14 ہزار بچوں کے قبل از سکول آئی کیو ٹیسٹ کے تجزیئے کے بعد تیار کی ہے۔

خواتین نے بتایا کہ جب وہ 7 ماہ کی حاملہ تھیں تو انھوں پیراسیٹامول استعمال کیاتھا جبکہ بعض نے حمل کے آخری تین ماہ کے دوران درد شکنی کیلئے اس کااستعمال کیاتھا۔

ریسرچرز نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ای سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین مشکل سے حاملہ ہوتی ہیں،سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے پیرا سیٹا مول کے استعمال کی وجہ سے بچوں میں ہائپر ایکٹیویٹی اور کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا بھی پتہ چلایا ہے۔

تازہ ترین