• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ،سرکاری اسکولوں کی طالبات کے برقعہ پہننے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے صوبےکے سرکاری سکولوں کی طالبات کیلئے برقعہ، عبایا(گاؤن) پہننا لازمی قرار دینے اور تمام پرائمری ، مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی خواتین سربراہان کو حکم نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  باخبرذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے پردہ لازمی قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے کا مقصد طالبات کا تحفظ اور انہیں کسی ناخوشگوار غیر اخلاقی سلوک سے محفوظ رکھنا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچیوں کے لئے عبایا پہنے کو لازمی قرار نہیں دیا ہے صرف ایک ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے وہاں کے والدین کی مرضی سے عبایا پہننے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

تازہ ترین