پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ساجد حسن کو لائیو شو میں بیوی کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ساجد حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی اہلیہ شکیلا کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔
رمضان ٹرانسمیشن کے کچن سیگمنٹ میں اداکار نے مسلسل اپنی بیوی کا مذاق اڑایا اور ان کی نقلیں بھی اتارتے رہے۔
ساجد حسن کی اہلیہ اپنے شوہر کے اس نامناسب رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسی حرکتوں سے مصنوعی ذہانت کو بیان کر رہے تھے‘۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا چند لمحوں میں ہی وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکار کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ اپنے نامناسب رویے کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو رہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹی وی والوں کا کوئی معیار نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ ان کا بیٹا منشیات بیچ رہا ہے اور پھر بھی انہیں ٹی وی پروگرامز میں مدعو کر رہے ہیں۔