• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی میں کشیدگی برقرار، اہم تجارتی مراکز بند، شہر جزوی طور پر کھل گیا

گھوٹکی(اقبال صدیقی /نامہ نگار)گھوٹکی میں نجی اسکول کے مالک پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگنے کے بعد گھوٹکی میں کشیدگی کی صورتحال برقرار، شہر کے اہم تجارتی مراکز دوسرے روز بھی بند، شہر جزوی طور پر کھل گیا قوم پرست رہنمامتاثرہ برادری سے یکجہتی کے لئے گھوٹکی پہنچے،صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو،. پی پی ایم پی اے راجا خان مہر،نواز لیگ ایم این اے ڈاکٹر درشن لال،رمیش لال اور دیگر نے پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا گھوٹکی کے اے سیکشن تھانے میں توڑپھوڑ کرنے اور قومی شاہراہ بلاک کرکے ہنگامہ کرنے پر دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے، پانچ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں شہر کے اہم تجارتی مراکز شاہی بازار، لیڈیز مارکیٹ، صرافہ بازار آج دوسرے روز بھی بند رہے، علاوہ ازیں اے سیکشن تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر سرکار کی مدعیت میں ملزمان کاشف راجپوت، یوسف، خالد، اشفاق، عارف لاکھو، وکیل راجپوت، امجد حسین عرف ملنگی 49ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ قومی شاہراہ کو بلاک کرکے ہنگامہ کرنے پر اے ایس آئی ظفر چانڈیو کی مدعیت میں شہباز گھوٹو، رائو صداقت علی، عمران گھوٹو، عمیر گبول، وقار گبول، طارق میرانی سمیت 149کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے ادھر گھوٹکی پولیس نے چھاپے مارکر پانچ سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی،جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی، جسم کے چیئرمین ریاض چانڈیو، صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو، پی پی ایم پی اے راجا خان مہر، نواز لیگ کے ڈاکٹر درشن لال، ایم این اے رمیش لال اور دیگر گھوٹکی پہنچے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لے کر متاثرہ برادری سے اظہار یکجہتی کی بعد ازاں ڈاکٹر قادر مگسی نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ کی چھان بین کے لئے سیشن جج کی نگرانی میں عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین