اسلام آباد (حنیف خالد)ملک بھر کے اہم ٹیکس مراکز میں پیر کو ایف بی آر کے نئے عہدیداروں نے چارج سنبھال لیا ہے۔ مس رباب سکندر پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر لاہور کا چارج دیکر ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور کا عہدہ سنبھالا ہے۔ مرزا مبشر بیگ نے کلکٹر اپریزمنٹ فیصل آباد کا چارج دیکر ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ نارتھ اسلام آباد کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ محمد دائود پیرزادہ نے سیکرٹری ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ علی عباس گردیزی نے ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ لاہور کا چارج دیکر ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹو ملتان کا عہدہ سنبھالا ہے۔ یاسر وہاب کلور نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آٹومیشن کسٹمز کراچی کی ذمہ داریاں چھوڑ کر ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پریونٹو کوئٹہ کے فرائض انجام دینا شروع کئے ہیں۔ محمد وقاص تارڑ نے سیکرٹری ایف بی آر کا عہدہ 16ستمبر 2019ء سے چھوڑ دیا ہے۔ مس شاعرہ خان پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19نے ایڈیشنل ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد کا چارج دیکر ماڈل کسٹمز کلکٹر یٹ آف اپریزمنٹ لاہور کی ایڈیشنل کلکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دریں اثناء محمد راحیل اپریزنگ آفیسر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پورٹ محمد بن قاسم کراچی کو آرٹیکل 194آف سی ایس آر کے تحت معطل کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔