آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍ صفرالمظفّر 1441ھ 16؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بدین،3 نومولود بچوں کا انتقال، ورثا کا انکیوبیٹرز نہ ہونے کا الزام

بدین ( نامہ نگار) بدین کے اسپتال میں تین نوزائیدہ بچے انتقال کرگئے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ اموات انکیوبیٹر اور نرسری نہ ہونے کے باعث ہوئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تینوں نوزائیدہ بچوں میں دو جڑواں تھے جبکہ انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق گائوں نور محمد گھرانو سے ہےہلاک شدگان میں مریم زوجہ نور محمد کے دو نومولود بچے شامل ہیں جبکہ تیسرا بچہ شبانہ زوجہ گل حسن کا ہے تینوں نومولود بچوں کی تدفین گائوں نور محمد گھرانو میں کر دی گئی۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں نرسری اور انکیو بیٹرز نہیں ہیں جس کے باعث بچے جاں بحق ہوئے رابطہ کرنے پر اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اخلاق نے جنگ کو فون پر بتایا کہ اسپتال میں آٹھ انکیوبیٹرز ہیں جاں بحق ہونے والے بچے پری میچور تھے۔

اہم خبریں سے مزید