• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم جاری رکھنے کی خواہش پرنئی دلہن قتل

سوات میں صرف تعلیم جاری رکھنے کی خواہش پر شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق سوات کی رہائشی سیکنڈ ائیر کی طالبہ ثناء گل کی شادی اسی سال 26جون کو فرانسیسی شہریت رکھنےوالے اپنے خالہ زاد انیس سے تحصیل کبل میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ملالہ کے شہر میں سینکڑوں بچیاں اعلیٰ تعلیم سے محروم

شادی سے پہلے طے پایا تھا کہ میٹرک اور فرسٹ ائیر میں نمایاں نمبر لینے والی ثناء اپنے شوہر انیس کی فرانس واپسی کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھے گی مگر شادی کے بعد اسی معاملے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بیوی کا دوست کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل

13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب انیس نے ثنا ءکے سر میں گولی مار کر اُسے قتل کر دیا اور خود فرانس فرار ہو گیا۔

تازہ ترین