لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کی ناک اور سر کے بال کاٹ دیے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: گھریلو ناچاقی پر شوہر نےبیوی پرتیزاب پھینک دیا
تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر ایک شخص سجاد نے اپنی 30 سالہ بیوی شازیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک اور سر کے بال کاٹ دیے۔
یہ بھی پڑھیے: گھریلو ناچاقی پرشوہر نےبیوی کا گلا گھونٹ دیا
متاثرہ خاتون شازیہ نے پولیس کو بیان دیتےہوئے کہا کہ شوہر نے قسطوں پر مختلف اشیاء لے رکھی تھیں ، ان کی ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تو شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیے: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ 6 بچوں کی ماں ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
متاثرہ خاتون شازیہ کا بیان لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔