• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بیوی کا دوست کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سرکاری ملازم کے قتل کے الزام میں بیوی آشنا سمیت گرفتار

کراچی پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں 8 ستمبر کو ملنے والی لاش کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوگئی ہے،مقتول کے قتل میں اسکی بیوی شہناز اور اُس کا دوست فیاض ملوث تھے جبکہ سکھن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے بیان دیا ہے کہ شہناز اور مقتول میں لڑائی رہتی تھی، شہناز کے مطابق اس کا شوہر اسے مارتا پیٹتا بھی تھا.

یہ بھی پڑھیے: شاہدرہ ٹائون میں بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر کوقتل کردیا

ملزم بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اور اُس کا دوست فیاض ایک ہی محلے کے رہائشی تھے، ،فیاض سے دوستی ہوئی تو اپنے شوہر علی شیر کو راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: شوہر قتل کیس میں بیوی آشنا سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم فیاض نے علی شیر کو بھینس کالونی نمبر12 سے آگے جنگل میں لے جاکر4 گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

تازہ ترین