• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نے منفی کرکٹ نہیں کھیلی،کوچ بلوچستان ٹیم ارشد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ہیڈ کوچ ارشد خان نے اپنی ٹیم کے بیٹسمین امام الحق کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ سندھ نے منفی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں بہتر کرکٹ کھیلیں ۔ منگل کو پریس کانفرنس میں ارشد خان نے کہا کہ اگلے میچز میں کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں۔ کوچز کا رول ہے یہاں سے مستقبل کے کھلاڑی دیں۔ ہم ابھی سلیکشن کمیٹی میں آئے ہیں ، اس سلیکشن میں ہمارا کردار نہیں تھا۔ سدرن پنجاب کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ اب ایسی وکٹیں بنی ہیں جن پر بیٹسمین لمبا کھیل سکیں ،بولروں کو جان مارنی پڑے گی ۔ ماضی میں میچز دو دو دن میں ختم ہو تے رہے ہیں ابھی سیزن کا آغاز ہے آگے جاکر کوالٹی نظر آئے گی۔ سمیع اسلم نے اچھی بیٹنگ کی ہے وہ ہمیشہ ٹیم میں کم بیک کے لئیے لائن میں رہتے ہیں۔
تازہ ترین