• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ غربی، ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر پھٹنےسے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ غربی کراچی کیماڑی زون کے شعبہ صحت کے ڈرائیور اسحاق مسیح آن ڈیوٹی صفائی کے دوران اپنی ٹریکٹر ٹرالی میں ہوا بھرتے ہوئے ٹائر برسٹ ہونےسے شدید زخمی ہوگئے، انہیں دماغ پر شدید چوٹ آئی، وہ جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کومہ کی حالت میں زیرعلاج ہیں ذوالفقارشاہ نے بلدیہ غربی کے چیئرمین، میونسپل کمشنر اور نجی شعبے کی میڈیکل انشورنس کمپنی کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اسحاق مسیح کا ملک کے بہترین اسپتال میں علاج کرواکر ان کی جان بچائی جائے۔
تازہ ترین