• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کیساتھ کار حادثے میں جاں بحق

ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کیساتھ کار حادثے میں جاں بحق


اسلام آباد (ایجنسیاں) معروف ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا 18سالہ دانیال خان پنجاب گروپ آف کالجز کا طلب علم تھا۔ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ ٹک ٹاک پر دانیال اور اس کے گروپ کو اکانٹ کو فالو کر رہے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے دانیال نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی ایک تصویر 5 دن قبل اپلوڈ کی تھی۔

دانیال کے قریبی دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دانیال ہائی وے پر 120 کی رفتار سے گاڑی چلارہا تھا، اوور ٹیک کے دوران دانیال سے گاڑی نہ سنبھل سکی اور ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئے۔

تازہ ترین