آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر14؍ صفرالمظفر 1441ھ 14؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عدنان سمیع پرممبئی میں 8فلیٹس خریدنے کے باعث بھاری جرمانہ عائد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار عدنان سمیع خان پر بھارتی شہر ممبئی میں 8 فلیٹس خریدنے کے باعث بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عدنان سمیع کو 2016 میں بھارتی شہریت ملی تھی، تاہم گلوکار پر الزام ہے کہ انہوں نے 2003میں ممبئی میں اس وقت 8 فلیٹس خریدے جب وہ پاکستانی شہری کی حیثیت سے وہاں رہائش پذیر تھے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) ایپیلیٹ ٹریبیوبل کورٹ نے عدنان سمیع پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدنان سمیع پر الزام تھا کہ انہوں نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے اجازت لیے بغیر 2003میں ممبئی میں 8 فلیٹس خریدے اور اس وقت وہ پاکستانی شہری کی حیثیت سے بھارت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ دوسرے ممالک کی شہریت رکھنے والے افراد کو بھارت میں جائیداد خریدنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا سے اجازت لینا ضروری ہے۔ٹریبونل کورٹ کی دستاویزات کے مطابق فلیٹس کی خریداری کی مکمل قیمت قرض کے طور پر ادا کی گئی اور یہ رقم بھارت میں ہی کمائی گئی جبکہ کمائی گئی رقم کا عدنان سمیع نے ٹیکس بھی ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید