• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی 4 وارداتیں، شہریوں سے 40 لاکھ چھین لئے گئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگا ر) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ چار گاڑیاں اور آٹھ موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کر لئے ۔ اسلام آباد میں صرف چند گھنٹوں میں ڈکیتی کی تین وارداتیں سامنے آئیں۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے منڈی موڑ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار شہری سے بیس لاکھ روپے چھین کر لے گئے اس کے تھوڑی دیر بعد ہی سبزی منڈی کے علاقے سے ایک شہری سے چار لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا گیا جبکہ ترنول پھاٹک کے قریب نامعلوم کار سوار شہری سے چار لاکھ روپے چھین کر لے گئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں بینک میں رقم جمع کرانے جانے والے عثمان نامی شخص سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 12لاکھ روپے لوٹ لیے۔تھانہ شمس کالونی پولیس نے راشد خان نے اپنے ملازموں شیخ حامداور عاقب کے خلاف 98ہزار روپے خورد برد کا مقدمہ درج کر ا دیا ۔تھانہ مورگاہ پولیس کو شہریار احمد کیانی نے بتایاکہ کسی نامعلوم شخص نے میری دکان کے تالے توڑ کر43بیٹریاں چوری کر لیں۔طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کر کے نوسر باز خواتین نے خاتون کی تین تولےکی طلائی چوڑیاں چوری کرلیں۔تھانہ کینٹ پولیس کو صوبیدار محمد یسین نے بتایا کہ میری بیوی (ت)کوثر ویگن سٹاپ سے ہائی ایس پر صدر کے لیے بیٹھی راستے میں 2عورتیں اسکے سامنے والی سیٹ پر بیٹھ گئیں، میٹرو موڑ سے انہوں نے میری بیوی پر الٹیاں کیں اور تھوکا بھی، میری بیوی نے انہیں منع کیا،ا سی دوران انہوں نے میری بیوی کے ہاتھ سے3تولے کی3چوڑیاں چوری کر لیں ۔ تھانہ آر اے بازار پولیس کومیمونہ خالد نے بتایا کہ ارباب مرتضیٰ اور قارب مرتضیٰ نے پسند کروانے کیلئےامانتاََ کپڑے لئے، لیکن بعد میں کپڑے واپس کیے نہ پیسے دیے۔ جو کپڑے انہوں نے امانتاََ لیے 118000روپے مالیت کے تھے۔
تازہ ترین