• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی عائد

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ۔ چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے آئندہ حکم نامے تک پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ کرے ۔ متاثرین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل عدنان رندھاوا نے کہا کہ حکومت نے ہماری زمین پر سیکٹرز بنا لئے لیکن آج تک معاوضہ نہیں دیا ، 13سال قبل زمین لی 2008 میں ایوارڈ بھی ہو چکا ، سی ڈی اے خود مان رہا ہے پھر بھی عمل درآمد کرنے کے لئے تیار نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے بااثر لوگوں کو پلاٹ دے رہا ہے اور متاثرین کیلئے پیسے نہیں ہیں ، متاثرین کے حوالے سے سی ڈی اے معاملات کو دیکھے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ سنگڑیال کی زمین پر ڈی 12اور ڈی 13بنائے گئے ، عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین