• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈنے ٹرانسپورٹروں کو داخلی راستے کےغلط استعمال سے روک دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ نے ٹرانسپورٹرز کو داخلی راستے کو بطور خارجی راستہ اختیار کرنے سے روک دیا ۔داخلی راستے پر بسیں کھڑی ہونے سے راستہ بند ہوجاتا تھا اور اکثر اوقات ٹریفک بھی جام ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے انچارج چوکی بس سٹینڈ پولیس اورانچارج سکیورٹی کو ہدایت کی کہ نیو خان بس سٹینڈ کے ساتھ داخلی راستے کو خارجی راستے کے طور پر استعمال نہ کرنے دیا جائے ۔ انہوں نے تھانہ سیتل ماڑی سے بھی تعاون کی اپیل کی ۔ ذرائع کے مطابق نیو خان بس انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کی درخواستوں کے باوجود پولیس نے تاحال ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
تازہ ترین