• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا آغاز

پشاو ر(خصوصی نامہ نگار)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورنے صو بے کےسرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں سیشن 2019-20کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیا جو داخلہ فارم 17سے 30ستمبر تک یو نیو رسٹی کی ویب سا ئٹ www.kmuadmissions.pk پر آن لائن جمع کر ائے جا سکتے ہیں،ایگریگیٹ میرٹ ایف ایس سی پر ی میڈیکل یا مساوی اور ایٹا میڈیکل ٹیسٹ میں 50، 50فیصد کے تنا سب سے وضع کیا جا ئے گا جس کے تحت وہ امیدواران داخلے کیلئے اہل ہیں جنہوں نے ایف ایس سی پری میڈ یکل یا مساوی امتحا ن میں 70فیصد جبکہ ایٹامیڈیکل انٹری ٹیسٹ 2019میں 60فیصد نمبرز حاصل کئے ہو ں، میڈیکل میں داخلے کیلئے 70فیصد ایگریگیٹ اور ڈینٹل کے لئے 60فیصد ایگریگیٹ نمبرز ضروری ہیں تاہم پی ایم ڈی سی کی جانب سے 9اگست 2019 کوجاری شدہ مراسلے کے مطابق کسی بھی کیٹگری میں مذکورہ شرط کی وجہ سے خالی رہ جانے والی نشستوں پر میڈیکل میں داخلے کیلئے 65فیصد اور ڈینٹل میں 55فیصد ایگریگیٹ نمبروں کے حامل امیدواران بھی اہل تصور ہوں گے۔ البتہ ایسے امیدواران کے لئے ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں 70فیصد نمبروں کے حصول کی شرط برقرار ر ہے گی۔ کے ایم یو ڈائریکٹور یٹ آف ایڈ میشن کے معذور امیدواروں کا میڈیکل بورڈ 14اکتوبر، حا فظ قرآن ٹیسٹ 7اور8 اکتوبر جبکہ پرویژنل میرٹ لسٹ 15اکتو بر اور فا ئنل میرٹ لسٹ 23اکتو بر کو جا ری کی جا ئے گی۔ پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ اعدادوشما ر کے مطا بق یہ داخلے صوبے کے 10 میڈیکل اور 4ڈینٹل کا لجوں کی مجموعی 1382 نشستوں پر دیئے جائیں گے جن میں922 نشستیں اوپن میرٹ، 136 ضم اضلاع، 130 سیلف فنا نس،43 فارن سیلف فنانس،40 خیبر پختونخوا کے پسما ندہ علاقوں،6 معذور افراد، 2 اقلیتی امیدواروں،3 اورسیزز پاکستان فا ئو نڈیشن،12 افغان شہر یو ں ،34نشستیں آزاد کشمیر،4مقبوضہ جموں وکشمیر،7نشستیں گلگت بلتستان ،29 بلوچستان پراجیکٹ ، 6نشستیں ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام اور2نشستیں آرمی پبلک سکول کے متاثرہ طلبہ کے لئے مختص ہیں۔
تازہ ترین