• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوری میں بہتری لانے کیلئے خراب میٹروں کی فوری تبدیلی کا حکم

پشاور(نیوزڈیسک)صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی ،لائن لاسز ،ریکوری کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں جنرل منیجر کمرشل پسکو چوہدری محمد یعقوب کی زیرصدارت پشاور سرکل کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میںایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش ،پسکو کے اعلی افسران،پشاورسرکل کے ایکسینز نے شرکت کی۔ایس ای پشاورسرکل نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی، اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم اور کنڈوں کے خاتمے کا فیڈروائز جائزہ لیا گیا ،لائن لاسز اورریکوری کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں بات چیت کی گئی، اجلاس میں چالو اورمنقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایا جات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا ، جنرل منیجرکمرشل نے ہدایت کی کہ بقایاجات کی وصولی کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور عدم ادائیگی پرفوری طورپربجلی منقطع کی جائے،اجلاس میں پرانے اورناکاروں میٹروں کی تبدیلی کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئیں، خراب میٹروں کی تبدیلی کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے تمام سرکلز کو ہدایت کی کہ فوری طورپر خراب میٹروں کو تبدیل کریں۔
تازہ ترین