• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورسٹائل اداکار افتخار قیصر کی دوسری برسی بھی خاموشی سے گزر گئی

پشاور (وقائع نگار) ٹیلی ویژن پر46سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ ورسٹائل اداکار افتخار قیصر کو بچھڑے ہوئے دو سال بیت گئے فن کی دنیا کا درخشندہ ستارہ افتخار قیصر کی دوسری برسی بھی خاموشی سے گزر گئی ، لیجنڈ آرٹسٹ کے انتقال کےبعد پشاور میں دلزاک روڈ پر کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا ہے افتخار قیصر کی بیوہ اپنے دو بیٹوں اور ایک چھوٹی بیٹی کے ہمراہ شاد باغ لاہور میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ مرحوم کے بیٹے ٹیپو قیصر نے کہا ہے کہ مالی امداد نہ ہونے کی وجہ سے خاندان لاہور منتقل ہو گیا ہے ، پی ٹی وی اور محکمہ ثقافت کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہوں نہ کوئی مالی امداد ہوئی نہ نوکری دینے کا وعدہ پورا کیا گیا انہوں نے کہا کہ اس وطن کا قیمتی سرمایہ افتخار قیصرکے خاندان کو مالی امداد کی ضرورت ہے جس وہ کیلئے حکومتی اقدامات کے منتظر ہے۔
تازہ ترین