• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں دو بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر جوان بہن کو قتل کر دیا۔

مقتولہ کے بڑے بھائی سجاد سلیم کی مدعیت میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان وقاص سلیم اور اعجاز سلیم نے اپنی بہن سمیرا سلیم پر مبینہ تشدد کیا اور اسے زہر دے کر قتل کردیا ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق جائیداد کی فروخت کے بعد بہن بھائیوں میں تقسیم پر جھگڑا رہتا تھا۔ ملزم وقاص سلیم اپنی بہن سمیرا سلیم کو اپنے ہمراہ اعجاز سلیم کے گھر لے گیا جہاں اسے زہر دیا گیا۔

پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تازہ ترین