• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے کی جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیلئے پومپیو سعودی عرب روانہ

سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کی جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیلئے امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے واشنگٹن میں خطاب کے دوران مائیک پومپیو کے سعودی روانگی کی اطلاع دی، مائیک پنس نے کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر نے کہا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن امریکا تیار ہے ۔

مائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مفادات اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عبقیق اور خریص پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سعودی آئل کمپنی کی متاثرہ تنصیبات سے تیل کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ دری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل تنصیبات پر 10 ڈرون فائر کیے گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل سپلائی پرحملہ کیا گیا، یقین کرنےکی وجہ موجود ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں، نشانہ اور ہتھیار بند بھی ہیں مگر تصدیق پر منحصر ہے۔

تازہ ترین