• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مودی کو فضائی راستہ نہ دینے کا اعلان

پاکستان کا مودی کو فضائی راستہ نہ دینے کا اعلان


پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فضائی راستہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان کے بھارتی وزیراعظم کو فضائی راستہ نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے نریندر مودی کے جرمنی جانے کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے لیے 20ستمبر اور 28 ستمبر کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی، پاکستان نے جسے ماننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا بھارتی صدر کو فضائی حدود کے استعمال سے انکار

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے طیارے کو بھی یورپ جاتے ہوئے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

تازہ ترین