• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارتی صدر کو فضائی حدود کے استعمال سے انکار

پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے پاکستانی ایئراسپیس استعمال کرنےکی درخواست مسترد کردی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی ایئراسپیس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی صدر کو ایئر اسپیس استعمال نہ کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین