• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر، یو این چارٹر کے مطابق حل ہونا چاہیے، چین

چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔

ایشیائی اور افریقی ممالک کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کو ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلے کے طور پر لیا ہے۔

یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

چین دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور  بھارت کو مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

تازہ ترین