• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران گیس پائپ لائن سےمتعلق جلد اہم فیصلہ ہوگا،شاہد خاقان عباسی

 اسلا م آ با د ( آ ئی این پی )پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے جلد اہم فیصلہ ہوگا ، وزارت پٹرولیم کا کوئی منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں،گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام اور گوادر سے نواب شاہ تک گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ پر غور کیا جا رہا ہے، روس کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں ،پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں تیل بر آمد کرے والے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے، پٹرول پر ٹیکس میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ، کمیٹی کاپی ایس او میں بھرتی کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنےکا نوٹس،ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ، خالی آسامیوں پربھرتی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت، وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے ایرانی صدر  کے دورے کے دوران اہم فیصلہ ہوگا ،وزارت پٹرولیم کا کوئی منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں،گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام اور گوادر سے نواب شاہ تک گیس پائپ لائن بچھانے  کے 200 ارب کے منصوبہ پر غور کیا جا رہا ہے، روس کے ساتھ بین الحکومتی سطح پر سمجھوتے پر دستخط کیے گئے تھے،روس پاکستان میں کمپنی رجسڑڈ کرائے گا ،جس میں پرائیویٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کر سکیں گی،پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت پوری دنیا میں تیل بر آمد کرے والے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے، پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف عوام تک منتقل کیا، پٹرول پر ٹیکس میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا،کمیٹی نے پاکستان  اسٹیٹ آئل میں بھرتیو ں پر کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے سات دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ ادارے میں 215خالی آسامیوں پربھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے،فاٹا سمیت صوبوں کے کوٹہ میں کمی کو پورا کیا جائے۔
تازہ ترین