راولپنڈی(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے سیالکوٹ کے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث12 ملزموں کی سزائے موت اور عمر قید کو 10 سال قید میں تبدیل کردیا،سزائے موت کے 7 ملزمان اور عمر قید کی سزا پانے والے 5 ملزمان کی سزا کو 10 سال کی قید میں تبدیل کر دیا گیا۔
بہاولپور کے علاقے تلہڑ میں خاتون کو شوہر، سسر اور دیور نے قتل کر دیا۔
انہوں نے اس خبر پر ہنستے ہوئے کہا کہ مذاق مذاق میں، عبدالرزاق! سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے، یہ سب سے بے تُکی باتیں ہیں۔
انیتا نے بتایا کہ میں نے کبھی اُنہیں اس نظر سے نہیں دیکھا تھا، ایک عام قد کی لڑکی جو 5 فٹ 4 انچ کی ہو کیسے ایک 4 فٹ کے مرد سے محبت کر سکتی ہے؟
سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔
پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں شدید برف باری نے دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، متعدد حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر نے اسرائیلی فوج کے مظالم پر آواز اٹھا دی، غزہ میں اسرائیلی امدادی مراکز کو ویب سیریز اسکوئڈ گیم (Squid Game) سے تشبیہ دے دی.
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کو سپرد خاک کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیر زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر آب پاشی بلوچستان صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط تحریر کیا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔