• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان ایکشن کمیٹی کا زرعی زمینوں سے بید خلی کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)کسان ایکشن کمیٹی ہر یانہ بالا پشاور نے زرعی زمینوں سے بید خلی کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت کمیٹی کے ممبران خلاد اور دیگر کررہے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ اسی سال سے یہ زرعی زمینیں ہماری آباؤ اجداد کی ذاتی ملکیت ہیں اور یہاں کی پچانوے فیصد آبادی زراعت سے وابسطہ ہے اب کچھ مفاد پرست عناصر ان سے یہ رزق کا ذریعہ چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نادرن بائی پاس سڑک کو غیر آئینی و قانونی طریقے سے زرعی زمینوں اور آبادیوں سے گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کا ذریعہ معاش ختم کیا جارہا ہے ہیں جبکہ پہلے سے حکومت نے ان زمینوں پر سکشن فور بھی لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ الزام لگا یا کہ ایم این اے نور عالم خان کی ایما پر شیر عالم نے حکومت سے ہم غریبوں کے معاوضات بھی وصول کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گرفتا ر افراد کو رہا کر دیا جائے،جن افراد کی زمینیں اور مکانات متاثر ہوئے ہیں ان کو معاوضہ اور متبادل زمینیں د یجا ئیں بصورت دیگر ہم اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین