• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنگ سان سوچی کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا سامنا

میانمار کی نوبل انعام یافتہ صدر آنگ سان سوچی کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سوچی کے دعوے جھوٹے نکلے، میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام جاری

پراسیکیوٹر اقوام متحدہ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرنے پر میانمار کی نوبل انعام یافتہ صدر آنگ سان سوچی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چل سکتا،  آنگ سان سوچی نے میانمار  میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کی ذمہ داری نہیں نبھائی ۔

یہ بھی پڑھیے: ایمنسٹی نے آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

میانمار نے نہ نسل کشی کی تحقیقات کیں اور نہ ہی نسل کشی کے ذمہ داروں کو سزا دی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں ساڑھے 6 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی نے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی ساکھ خراب کردی ہے ۔

تازہ ترین