آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بیلجیئم کا ایف۔16 طیارہ فرانس میں گر کر تباہ

بیلجیئم کا ایف۔16 طیارہ مغربی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کی وجہ ٹیکنیکل خرابی بتائی گئی ہے۔

بیلجین وزارت دفاع کے مطابق تربیتی سیشن میں شریک ایف۔16 طیارہ مغربی فرانس کے علاقے پلووگنر میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بروقت چھلانگ لگانے کے سبب محفوظ رہے۔ ان میں سے ایک پائلٹ ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا لیکن محفوظ رہا۔

خوش قسمتی سے تباہ ہونے والا طیارہ بڑی آبادی پر نہیں گرا تاہم جس علاقے میں گرا اس سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریب موجود لوگوں سے ایریا خالی کروا لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید