آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیراعلیٰ سندھ نے ناظم آباد پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ناظم آباد مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گولیاں مار کر کیوں ہلاک کیا گیا، زخمی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے قتل کرنے کا فیصلہ کس نے کیا؟، انصاف کرنا عدالتوں کا کام ہے پولیس نے اپنی عدالت کیوں لگائی؟

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقابلے میں کس پولیس والے نے ایسا کیا اور زخمی ملزمان پر گولیاں چلانے والے اہلکار کا کیا ریکارڈ ہے۔

قومی خبریں سے مزید