• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن حیات اسلام میں مزید 60 لاکھ کی خوردبرد، رقم جمع کرادی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر اور سابق صدر کی تصدیق

کراچی (اسد ابن حسن) انجمن حیات اسلام یتیم خانے میں سات کروڑ کے فنڈ خوردبرد کرنے والے ادارے کے سابق صدر اطہر قریشی نے مزید 60لاکھ روپے جمع کروا دیئے ہیں اور اب مجموعی رقم کا حجم ایک کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نواب الدین اور اطہر قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ طحہٰ فاروقی نے انجمن حیات اسلام میں ملنے والے عطیات میں مبینہ خردبرد کے خلاف تحقیقات کیں اور یہ انکشاف ہوا کہ سابق صد اطہر قریشی نے فنڈز میں تقریباً سات کروڑ کی خردبرد کی اور اطہر قریشی کے بعد آنے والے صدر ابراہیم صمدانی کے درمیان مقدمے بازی بھی شروع ہوگئی جس کے بعد سیکرٹری نے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نواب الدین کو ایڈمنسٹریٹر نامزد کردیا جبکہ اطہر قریشی نے فی الفور 40لاکھ روپے واپس کردیئے۔

تازہ ترین