سونو سود نے دبنگ 2 میں کام سے انکار کی وجہ بتادی
بالی ووڈ اداکار سونو سود نے دبنگ 2 میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی کہانی سمجھ میں نہیں آئی۔ 2010 کی باکس آفس پر ہٹ فلم دبنگ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اور اپنی حقیقی زندگی میں انسان دوستی کی وجہ سے بہت مشہور سونو سود نے کہا کہ شروع میں نے دبنگ کو بھی کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ اس کردار سے خود کو جوڑ نہیں پا رہے تھے۔