• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کے حکم پر پیر کالونی نمبر 3 ،چاہ غلام محمد والا اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے،ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کی حدود میں شہریوں کو جنگی بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے مختلف سیوریج سب ڈویژنوں سے اضافی لیبر اور مشینری بھی طلب کر لی گئی،ڈائریکٹر ورکس مشتاق احمد خان نے کہا کہ ڈی جی ایم ڈی اے نے ان علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے خود ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
تازہ ترین