• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی ڈینگی آگاہی واک

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) ،ضلعی انتظامیہ، ٹائون تھری اور محکمہ صحت کے باہمی اشتراک سے یونیورسٹی ٹائون میں ڈینگی آگاہی واک نکالی گئی جس میں ڈینگی کے خلاف برسرپیکار محکموں کے اہلکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا ۔ واک کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا محمد ایڈوکیٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین، سابق ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام سبحانی نے کی۔ رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جہاں کہیں ڈینگی لاروے یا مچھروں کی افزائش کا خدشہ ہو متعلقہ محکموں کو فوری اطلاع دی جائے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم ایز کے ساتھ ملکر ڈینگی کے کنٹرول اور خاتمے میں کردار ادا کر رہی ہے ۔ مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے مہم جاری ہے اب تک ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر انتظام 43یونین کونسلوں کے مختلف علاقوں میں 87 بار سپرے کیاگیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے تمام محکمے ڈینگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
تازہ ترین