کراچی (محمد ناصر ) ’’جیو ٹی وی‘‘ کی سب سے مقبول ڈرامہ سیریل ’’بھروسہ پیار تیرا‘‘ کی آخری دلچسپ قسط جمعہ کی شب۹ بجے جیو ٹی سے پیش کی جارہی ہے ،سیونتھ اسکا ئی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش نے شروعات ہی سے ریٹنگ چارٹ پر ناظرین کے بھروسے کو جیتا ۔
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شب 9 بجے کے ٹائم سلاٹ میں اپنے مد مقابل تمام پروگراموں پر سبقت اور برتری کے نئے ریکارڈ بنانے والا ڈرامہ سیریل ’’بھروسہ پیار تیرا‘‘ اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ،اولا دکی محبتمریم کے دل میں کیا میکال کا بھروسہ لوٹا پائے گی۔ لائبہ کی مسلسل سازشوں اور مکاریوں کا پردہ ہٹتے ہی کیامریم کی روح پر لگے زخم سامنے آئیں گے اور کیا سسرال والے مریم کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا احسا س کریں گے،پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ناظرین کی دلچسپی کی بدولت اپنے ٹائم سلاٹ پر مسلسل برتری حاصل کرنے والی درامہ سیریل بھروسہ پیار تیرا اپنی آخری قسط میں نیا سنگ میل طے کرنے جارہی ہے جمعہ کی شب ۹ بجے صرف جیو ٹی وی پر ۔ تاہم یہ ناظرین کا ہی بھروسہ تھا جس نے ڈرامے کی اہم کردار مریم کو ہر آزمائش پر صبر کا دامن چھوڑنے نہ دیا ۔ ناظرین جمعہ کو ڈرامے کی اہم اور دلچسپ قسط دیکھنا نہ بھولیں ۔