• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلالئی اسماعیل پاکستان سے ’فرار‘ ہوکر امریکا پہنچ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سماجی کارکن گلالئی اسماعیل پاکستان سے ’فرار‘ ہو کر امریکا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اپنی بہن کے پاس نیو یارک میں رہ رہی ہیں۔برطانوی ریڈیو کے مطابق گلالئی اسماعیل نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ پاکستان سے کیسے نکلیں لیکن انہوں نے کہا کہ ’میں کسی ہوائی اڈے سے نہیں اڑی۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو مزید کچھ نہیں بتا سکتی۔ میری ایگزٹ اسٹوری سے بہت سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر چارلز شومر کا کہنا ہے کہ ’میں گلالئی کی پناہ کی درخواست کی حمایت کیلئے جو کچھ کر سکا کروں گا، یہ واضح ہے کہ اگر وہ پاکستان واپس گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہوگا۔ گذشتہ مئی ان کے ایک دوست نے ان کے گھر پر فون کیا کہ وہاں سکیورٹی فورسز چھاپہ مارنے والی ہیں تو وہ جلدی جلدی گھر سے نکل گئیں۔گلالئی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایسا لمحہ ہوتا ہے جب آپ کے پاس محسوس کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔ آپ کے پاس خوف کا وقت نہیں ہوتا، آپ کے پاس بہادر بننے کا بھی وقت نہیں ہوتا، بس آپ کو عمل کرنا ہے۔‘
تازہ ترین