• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز پرویز احمد جونیجو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز پرویز احمد جونیجو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ پرویز جونیجو کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے عامر حسن سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 22 کے عامر حسن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
تازہ ترین