• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین و کشمیر کی آزادی جرأ ت حسینی سے ہی ممکن ہے، مقررین

کراچی ( پ ر) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری کی دعوت پر چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی کی زیر صدارت منعقدہ پیغام شہادت سیدناامام حسین ؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامحمد اسلم غوری،جماعت اسلامی کے برجیس احمد،جے یوپی کے پیر احمدعمران نقشبندی، علامہ قاضی احمد نورانی ،متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے شکیل قاسمی،جے یوآئی کے مولاناسلیم اللہ ترکی،فلسطین فائونڈیشن کے ابومریم صابر کربلائی ودیگر نےکہاہے کہ فلسطین وکشمیر کی آزادی جرأ ت حسینی سے ہی ممکن ہے، امام حسین ؓ نے ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ،جس طرح امام حسین ؓ کے ناناکے دین کی بقاء وحفاظت کے لئے خلیفہء دوم سیدنافاروق ؓ اعظم نے محراب رسولﷺ اور خلیفہء سوم سید عثمان غنی ذوالنورینؓ نے قرآن پر جام شہادت نوش کیا،جبکہ امام حسین نے کسی ظالم ،جابراورفاسق وفاجر کی بیعت کرنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی ۔ قیامت تک ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جانے والوں کا نام قافلہء حسینی میں شمارکیاجائے گا۔

تازہ ترین