• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پرمسلم امہ کی خاموشی حیران کن ہے،علامہ حسن ظفر

کراچی(پ ر)علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی حیران کن ہے ،مسلم حکمران اپنے مفادات کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں مسلمانوں کی کوئی فکر نہیں ہے،یمن ،بحرین، نائجیریا،افغانستان اور بھارت میں مسلمانوں کا قتل تسلسل کے ساتھ جاری ہے لیکن مسلمان رہنما صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنا ہوگی۔
تازہ ترین