• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے صدرجنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ سے ملیں گے

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ صدر مون بائیس سے26ستمبر تک نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قیام کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی صدور کی ملاقات کے ایجنڈے پر شمالی کوریائی جوہری پروگرام پر معطل شدہ مذاکرات کی بحالی مرکزی موضوع ہوگا۔ جنوبی کوریا کے صدر اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب شمالی کوریائی حکومت نے امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام سے دستبرداری کی بات چیت ایک ماہ کے اندر اندر شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
تازہ ترین