• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ: عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا


مکہ مکرمہ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا، جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ نوافل ادا کئے۔

عمران خان اور وفد نے رات گئے عمرہ بھی ادا کیا، عالم اسلام اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے جبکہ آج ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔

خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور وفد کی آب زم زم، قہوہ اور کھجور سے تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں اور وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین