• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکس چینج ، انڈیکس میں93پوائنٹس کی کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس میں93پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاری مالیت 12ارب 42کروڑ71لاکھ روپے گھٹ گئی ، 55.55فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں تاہم کاروباری حجم جمعرا ت کی نسبت 12.23فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 32331پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32058پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب آگئے ۔

تازہ ترین