• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، اجلاس میں قرار داد پیپلزپارٹی کی خاتون رکن ماروی راشدی کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔قرارداد پیش کرتے ہوئے محرک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سلیکٹیو احتساب کررہی ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیدہ ماروی راشدی نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔قرارداد پیش کئے جانے کے دوران پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے کورم کی نشاندھی جس پر اسپیکر نے انہیں سختی سے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں بار بار ہائوس کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔
تازہ ترین