آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍ صفرالمظفّر 1441ھ 16؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سیاسی دبائو پربرطر فی کے بعد بحال 3 انسپکٹروں نے آر پی او آفس رپورٹ کر دی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگا ر) سیاسی دبائو کے نتیجہ میںبرطرف کئے گئے تین انسپکٹروں نےبحالی کے بعد ریجنل پولیس آفس راولپنڈی رپورٹ کر دی ۔ انسپکٹر راجہ رشید ، انسپکٹر ملک ساجداور سب انسپکٹر شفقات خان کی برطرفی کی سول سوسائٹی نے مذمت کی تھی ۔ سی پی او راولپنڈی نے 9ایس ایچ اوز اور انسپکٹرز کو برطرف کیا تھاجن کی برطرفی کے پیچھے حکمران جماعت کی مقامی قیادت کا دبائو تھا۔ ذرائع کے مطابق ان پولیس افسروں کا جرم یہ بتا یا جاتا ہے کہ انہوں نے مخصوص عناصر کے جوئے اور منشیات کے اڈوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی تھیں جن کے خلاف انکوائری کو بھی سنگین الزامات کے شکار ایس ایچ او کے ساتھ نتھی کر کے برطرف کر دیا گیا۔

اسلام آباد سے مزید