• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: لڑکے سے زیادتی کےالزام میں مولوی گرفتار

راولپنڈی میں 12سال کے لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں مولوی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق 12 سالہ بچہ جواد ظریف دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا تاہم شکایت کے باوجود والدین کو یقین نہیں تھا کہ مولوی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔

ایس پی صدر رائے مظہر اقبال


رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ مولوی صاحب نے اپنے چند حمایتی افراد کے ہمراہ احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے اپنا کام جاری رکھا اور تحقیقات میں مولوی کی لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزم کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کیا جائے تاکہ ملزم مولوی لیاقت کو اس جرم کی سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور آئندہ معاشرے میں ایسا گھناؤنا جرم کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے۔

تازہ ترین