• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کرنے والے ملزم صلاح الدین کی قبر کشائی کرکے لاش دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ پہنچا دی گئی۔

صلاح الدین کی قبر کشائی اس کے والد کی جانب سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں دائر درخواست پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صلاح الدین کےورثا کا پوسٹ مارٹم رپورٹ ماننے سے انکار

عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم گوجرانوالہ کے گورالی قبرستان پہنچی اور صلاح الدین کی قبر کشائی کی۔

صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم سے حقائق سامنے آئیں گے ان کا مطالبہ تھا کہ بیٹے کے قاتلوں کی گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین کی اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کیمرے کو دیکھ کر منہ بناتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا تھا۔

صلاح الدین کو ویڈیو منظر عام پرآنے کے کچھ روز بعد رحیم یار خان میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، تاہم یکم ستمبر کو مبینہ طور پر پولیس تشدد سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

تازہ ترین