پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرپشن کا بہانہ ہے، سندھ حکومت نشانہ ہے، اگر مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو وہ جیل میں بیٹھ کر بھی وزيراعلیٰ رہیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پہلے بھی مراد علی شاہ کو بلایا گیا ، اب بھی بلایا ہے وہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں رکھنے کا فارمولا ناکام ہوگیا ، سندھ حکومت غیر مستحکم نہیں ہوئی، سندھ حکومت آپ نہیں گراسکتے ، سندھ حکومت گرانا آپ کے بس کا روگ نہیں۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کے چیئرمین کوبھی پکڑنے لگ گئے ، نیب کا یہ اختیار بھی آگیا ،الزام لگائیں گے تو کرائم کے ثبوت بھی دینا ہوں گے۔