• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول میں تھرموپول پر میت رکھ کر نہر پار کرائی گئی

سجاول میں تھرموپول پر بچی کی میت رکھ کر نہر پار کرائی جا رہی ہے


سندھ کے ضلع سجاول میں غریب شہریوں کو انتہائی بے بسی کا سامنا ہے، پل نہ ہونے کے باعث میت تھرموپول پر رکھ کر رسی کے ذریعے دڑو نہر پار کرائی گئی۔

سجاول میں نہر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے چوہڑ جمالی کے مکین میت تھرموپول شیٹ پر رکھ کر قبرستان پہنچانے پر مجبور ہو گئے۔

معصوم بچی 4 سالہ شہزادی بنت غلام مصطفیٰ کونجائی کا جنازہ تھرموپول کی شیٹ پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا۔

گذشتہ سال 18 دسمبر کو بھی اسی نہر سے چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی کے ایک رہائشی کا جنازہ تھرموپول پر رکھ کر نہر سے پار کرایا گیا تھا۔

اس واقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا تھا مگر کوئی عملی کام نہیں ہو سکا اور اب تک پل تعمیر نہیں ہو سکا۔

چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی سے گزرنے والی نہر دڑو برانچ پر آر ڈی 72 پر پل نہ ہونے کے باعث گاؤں کے رہائشی جنازہ دفنانے کے لیے تھرموپول شیٹ کو بطور کشتی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین