• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کچرا روڈ پر پھینکنے والوں کو گرفتار کریں گے، عوام کو صفائی نظر آئے گی ، وزیراعلیٰ

کچرا روڈ پر پھینکنے والوں کو گرفتار کریں گے، عوام کو صفائی نظر آئے گی ، وزیراعلیٰ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچرا روڈ پر پھینکنے والوں کو گرفتار کرینگے، عوا م کو صفائی نظر آئے گی ،خود مہم دیکھ رہا ہوں۔

میڈیا کو یہ فکر کھائے بیٹھی ہے کہ میں گرفتار کب ہوتا ہوں سارا دن میری گرفتاری پر پروگرام ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بیک لاک کچرے کو ایک ماہ کے اندر ٹھکانے لگانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی اس ڈیڈلاک کو ختم کریں۔

وفاقی حکومت کی مہم میں 13 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا جبکہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار ٹن کچرا ہوتا ہے، وفاقی حکومت کو کہا ہے کہ ہمیں کام کرنے دیں، غلطی کی تو تسلیم کریں گے اگر شہر صاف ہوجائے تو حساب کتاب کی اہمیت نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی پہلے تصویر لیں اس کے بعد ایک مہینے تک کچرا اٹھائیں ایک ماہ گزرنے کے بعد دوبارہ تصویر لے کر بھیجیں، ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں جو کوتاہیاں ہیں انھیں دو ر کریں گے اور بورڈ کو فعال کریں گے۔

تازہ ترین