برطانیہ میں معذور یا بیماروں کیلئے مختص بلیو بیج کا غلط استعمال ریکارڈ سطح پر
برطانیہ میں معذوری یا صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو دکانوں یا دیگر سروسز تک بآسانی پہنچنے کے لیے پارکنگ کی سہولت مہیا کرنے والے بلیو بیج کے غلط استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے اور ہر بیس میں سے ایک بلیو بیج کا غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔